ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرلا حکومت کے خلاف اے بی وی پی کا مظاہرہ، پولیس نے کیا لاٹھی چارج

کیرلا حکومت کے خلاف اے بی وی پی کا مظاہرہ، پولیس نے کیا لاٹھی چارج

Mon, 01 Jul 2019 22:23:32    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کیرلا کے دارالحکومت ترواننت پورم میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔مظاہرین کھڑیر کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات کو لاگو کرنے کے کیرل حکومت کے فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔کھڑیر کمیٹی نے تعلیم کے شعبے کے لئے ایک ڈائریکٹوریٹ کی تجویز دی ہے۔مظاہرین پر قابو پانے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ پانی کابھی استعمال کیا۔ہائی کورٹ نے 17 جون کو تعلیمی اصلاحات پر کھاڈر کمیٹی کی رپورٹ کو لاگو کرنے کے لئے دو ماہ تک روک لگا دی تھی۔نائر سروس سوسائٹی اور ایڈیڈ ہائیر سیکنڈری اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر رٹ درخواستوں پر غور کرتے ہوئے کہ ہائی کورٹ کے جج نے رپورٹ کے نفاذ پر روک لگا دی تھی۔اسی مسئلے کو لے کر کیرالہ کے دارالحکومت ترواننت پورم میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔مظاہرین کھڑیر کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات کو لاگو کرنے کے کیرل حکومت کے فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ کھڑیر کمیٹی نے تعلیم کے شعبے کے لئے ایک ڈائریکٹوریٹ کی تجویز دی ہے۔مظاہرین پر قابو پانے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ پانی کے چھڑکاؤکا استعمال کیا۔


Share: